Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195290
Published : 8/9/2018 6:44

امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف نئے محاذ کا آغاز

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا شہر ی’پارک جن‘ دنیا بھر میں سائبر حملوں کا مرکزی کردار رہا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی محکمہ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ 2014 میں سونی پکچرز پر سائبر حملہ کر کے اہم معلومات حاصل کرنے اور 2017 میں دنیا بھر میں ایک وائرس ’وانا کرے‘ کے ذریعے بنگلہ دیش کے مرکزی بینک سمیت بڑے پیمانے پر کمپیوٹر سسٹم ہیک ہونے کے واقعات میں شمالی کوریا ملوث ہے،امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا شہر ی’پارک جن‘ دنیا بھر میں سائبر حملوں کا مرکزی کردار رہا ہے اور اسے شمالی کوریا کی حکومت کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ہیکر ’پارک جن‘ جس کمپنی کے لیے کام کرتا ہے وہ کمپنی شمالی کوریا کے ملٹری انٹیلی جنس یونٹ ’ لیب 110‘ سے منسلک ہے،امریکی محکمہ انصاف نے سائبر حملوں میں ملوث شمالی کوریا کے شہری پارک جن اور ان کی کمپنی سوشان جوائنٹ ایڈوانچر ایونٹ پر امریکا میں داخلے اور کاروبار پر پابندی عائد کردی ہے،امریکا نے شمالی کوریا کے ہیکرکوکمپیوٹر فراڈ اور وائر فراڈ میں سازشی کردار ادا کرنے کی دفعات کے تحت ملزم قرار دیا ہے ۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21