Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195297
Published : 9/9/2018 10:9

ایران سے تیل کی درآمد جاری رہے گی:چین

چین نے ایک ماہ کے دوران ایران سے روزانہ874000بیرل تیل درآمد کیا ۔

ولایت پورٹل:چین نے ایک ماہ کے دوران ایران سے روزانہ874000بیرل تیل درآمد کیا،جبکہ جنوری سے اگست تک 165.57ملین بیرل تیل درآمد کیا گیا، اطلاعات کے مطابق 2017 کے دوران چین نے ایران سے229.99ملین بیرل تیل درآمد کیا، چینی تیل صاف کرنے والی ریفائنری سینوپیک اور پیٹرو چائنہ نے پلاٹس کو بتایا ہے کہ ایران سے خام تیل درآمد کرنے سے امریکی پابندیاں متاثر نہیں ہونگی، سینوپیک کے ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے2018میں تیل کی خریداری کے لیے معاہدے کے تحت تیل کی خریداری جاری رکھیں گے، کیونکہ اگر ہم تیل کی درآمد معطل کردیتے ہیں تو اس سے کمپنی کا کاروبار متاثر ہوگا ہم ایرانی تیل پر انحصار کرتے ہیں، کیونکہ کئی چینی ریفائنریاں ایرانی تیل استعمال کرتی ہیں، ادھر امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق چار نومبر سے ہوگا، اگر بعض ممالک نے ایرانی تیل کی خریداری بند نہ کی تو انھیں مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23