Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195299
Published : 9/9/2018 10:23

مصر میں اخوان المسلمین سے منسلک75 افراد کو سزائے موت

مصرکی عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنماؤں سمیت 75 افراد کو سزائے موت سنادی ہے۔

ولایت پورٹل:عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مصرکی عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنمائوں سمیت 75 افراد کو سزائے موت سنادی ہے،مصر کی عدالت نے فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے والے صدر محمد مرسی کی حمایت میں 2013 کے احتجاج میں شامل 700 سے زائد افراد کو سزائیں سنادیں، عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنماؤں سمیت 75 افراد کو سزائے موت اور 47 کو عمر قید کی سزا سنائی، خیال رہے کہ 2013 میں ہونے والے احتجاج کے دوران مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے رابعہ العدويہ چوک پر پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21