Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195300
Published : 9/9/2018 10:31

صیہونی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی کے بیرون ملک سفر پر پابندی

غاصب اورجابر اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی نڈر نوجوان فلسطینی لڑکی عہد تمیمی اور ان کے اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ولایت پورٹل:اسرائیل نے تحریک آزادی فلسطین کی متحرک کارکن عہد تمیمی اور اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی ہے،بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قدس کے غاصب اورجابر اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی نڈر نوجوان فلسطینی لڑکی عہد تمیمی اور ان کے اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،یہ پابندی اسرائیلی حکومت نےعہد تمیمی کی رہائی کے ایک ماہ بعد لگائی ہے،عہد تمیمی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے حوالے سے منعقدہ سیمینارز میں شرکت کے لیے یورپ جانا تھا لیکن اسرائیلی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ تاحکم ثانی عھد تمیمی اور پورے اہل خانہ پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد ہے،واضح رہے کہ فلسطین کی بہادر بیٹی عہد تمیمی کو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے پر 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی، سزا مکمل کرنے کے بعد انہیں والدہ سمیت رواں برس 29 جولائی کو رہائی ملی تھی،عہد تمیمی فلسطین میں جدوجہد اور مزاحمت کا استعارہ بن چکی ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23