Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195302
Published : 9/9/2018 11:3

انڈونیشیا میں سیاحوں سے بھری بس حادثہ کا شکار؛21 افراد ہلاک

مقامی سیاحوں سے بھری بس تقریباً 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ولایت پورٹل:انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے ضلع سکابومی میں سیاحوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث توازن کھو بیٹھی اور حادثے کا شکار ہوگئی،مقامی سیاحوں سے بھری بس تقریباً 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،ریسکیو اداروں کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 37 سیاح سوار تھے جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے، اسپتالوں میں جن کی  طبی امداد دی جارہی ہے،یاد رہے کہ انڈونیشیا میں خراب انفراسٹرکچر اور حفاظتی قواعد و ضوابط پر عمل در آمد نہ ہونے کے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں اور رواں سال فروری میں ہی مغربی جاوا میں سیاحوں کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21