Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195303
Published : 9/9/2018 11:26

افغانستان جنگ کےسلسلہ میں امریکہ سترہ سال سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے:نیویارک ٹائمز

افغان جنگ مہنگی ترین جنگ ثابت ہورہی ہے ۔

ولایت پورٹل:نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت افغانستان میں اپنی 17 برس جنگ کے حق میں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے مسلسل ناقص اعدادوشمار پیش کررہی ہے، نیویارک ٹائمز کی اپنی تحقیق اور امریکی حکومت کو عالمی ایڈ ایجنسیوں سے ملنے والے اعداد وشمار سے واضح ہوتا ہے کہ واشنگٹن اپنی عوام کو افغانستان کے حالات سے متعلق سچ بتانا نہیں چاہتا، امریکی حکومت کہتی ہے کہ طالبان کو افغانستان کے 44 فیصد اضلاع میں کنٹرول حاصل ہے جبکہ نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ جنگجوؤں کو دراصل 61 فیصد علاقے میں مکمل اثر ورسوخ حاصل ہے، رپورٹ کے مطابق تقریباً 2 ہزار 200 امریکی افغان جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں اور واشنگٹن 40 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم لگا چکا ہے،رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’افغان جنگ مہنگی ترین جنگ ثابت ہورہی ہے، موجودہ لگنے والی رقم مارشل پلان سے زیادہ  ہےجس کے تحت دوسری عالمی  جنگ  کے بعد یورپ کو ازسرنو تعمیر کرنے کے لیے درکار تھی، نیویارک ٹائمز کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے افغان جنگ میں اتنی بڑی رقم لگانے کے بعد امریکی عوام کا دباؤ کم کرنےکے لیے ظاہر کیا گیا کہ افغانستان میں طالبان کا زور ٹوٹ رہا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ افغان حکومت ملک کے 56 فیصد حصے پر ’اثر ورسوخ یا کنٹرول‘ رکھتی ہے۔ دوسری جانب نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ متعدد اضلاع میں افغان حکومت صرف ضلعی ہیڈ کواٹر اور ملٹری بیس پر کنٹرول رکھتی ہے جبکہ طالبان دیگر انتظام سنبھالتے ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23