Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195305
Published : 9/9/2018 12:46

ایران کے ساتھ روابط منقطع کرلو ہم مدد کے لیے تیار ہیں:شامی صدر کو سعودی عرب اور عرب امارات کی پیشکش

سعوی عرب اور متحدہ عرب امارات نے شام کے صدر بشار اسد کو پیشکش کی ہے کہ اگر ایران سے دوستی ختم کرلیں تو وہ ان کی مدد کریں گے.

ولایت پورٹل:فرانسوی اخبار فیگارو کی رپورٹ کے مطابق سعوی عرب اور متحدہ عرب امارات نے شام کے صدر بشار اسد کو پیشکش کی ہے اگر وہ ایران کےساتھ اپنے روابط منقطع کر لے تو یہ دونوں ملک شام کی باز آباد کاری میں اس کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں قابل ذکر ہے کہ یہی وہ ممالک ہیں جنہوں نے  کچھ عرصہ پہلے تک  شام میں سرگرم دہشتگردوں کے لیے اپنے خزانوں کت منھ کھول رکھے تھے  اور اپنے آقاؤں کے ساتھ مل کر اس ملک کی قانونی حکومت کو ختم کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے ، اب جب ان کو یقین ہوگیا ہے کہ یہ اور ان کے سرغنہ شامی حکومت کا بال بھی بیکا نہیں سکے تو  پانسہ پلٹ دیا ہے اور کہنے لگے ہیں کہ ایران سے دوستی ختم لو اگر تمہاری مدد کریں گے لیکن انھیں یاد ہونا چاہیے کہ ابھی کچھ ہی دن پہلے شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ ہم ایران کے سلسلہ میں کسی سے سودا نہیں کرسکتے ہیں ، یہ دوستی بکاؤ نہیں ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15