Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195310
Published : 10/9/2018 12:1

شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کا میزائل حملہ

ایرانی مسلح افواج دہشت گردوں کو دوبارہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گی۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران  کی سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل یونٹ نے عراق کے شہر اربیل میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملہ کرکے کئی شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے،پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج دہشت گردوں کو دوبارہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گی،پاسداران انقلاب نے کُرد گروہ کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ حملے مزید تباہ کن ہوں گے،تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم مقام سے شرپسندوں کے ٹھکانوں شارٹ رینج میزائل فائر کیے گئے،میزائلوں نے 220 کلومیٹر (135 میل) دور عراق کے شمالی علاقے کویا میں واقع ٹھکانے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا،واضح رہے کہ چند روز قبل عراق سے ملحقہ سرحد پر شرپسندوں نے ایرانی سکیورٹی فورسز پر حملے کئے تھے،یاد رہے کہ عراق اور ایران کے سیاسی اور عسکری تعلقات بہت اچھے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں داعشی دہشت گردوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20