Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195313
Published : 10/9/2018 11:45

امریکہ کا شام کے صوبہ دیر الزورمیں فاسفور بموں سے حملہ

روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے دو ایف 15 جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیر الزورمیں فاسفور بموں سے حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے دو ایف 15 جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیر الزورمیں فاسفور بموں سے حملہ کیا ہے،روسی فوج کا کہنا ہے کہ فاسفور سفید بموں کا استعمال جنویا کنونشن کے مطابق ممنوع ہے،شام میں روسی فوج کے امن مرکز کے سربراہ ولادیمیر ساونچکوکا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی وجہ سے بہت بڑے علاقہ میں آگ لگ گئی ہے،روس کا کہنا ہے کہ اس آگ سے لگنے والے نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21