مسجد الحرام کے امام جماعت خالد الغامدی پر مذہبی سرگرمیاں انجام دینے پر پابندی
سعودی حکام نے مسجد الحرام کے امام جماعت خالد الغامدی کوکسی بھی طرح کی مذہبی سرگرمی انجام دینے سے منع کردیا ہے۔
ولایت پورٹل:سعودی حکومت کی طرف سے مذہبی رہنماؤں اور خطیبوں کو گرفتار کرنے کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے مسجد الحرام کے امام جماعت خالد الغامدی کوکسی بھی طرح کی مذہبی سرگرمی انجام دینے سے منع کردیا ہے ، ادھر معتبر ذرائع کے مطابق انھیں گرفتار کرنے کی بھی خبریں موصول ہورہی ہیں، یاد رہے کہ اس سے پہلے محمد العریفی کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے،قابل ذکر ہے کہ آل سعود کسی پر بھی حکومت مخالف الزام لگا کر جیل میں ڈال دیتے ہیں۔