Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195317
Published : 11/9/2018 5:56

ایران ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے: جوہری توانائی کے عالمی ادارے کی تصدیق

ایران نے جوہری معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں پر شفافیت کے ساتھ عمل کیا ہے۔

ولایت پورٹل:جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے،پیر کے روز ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی افتتاحی نشست میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم ہے،ان کا کہنا تھا  کہ ایران نے جوہری معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں پر شفافیت کے ساتھ عمل کیا ہے،انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کی جانب سے ایران کی جوہری سرگرمیوں کی شفافیت اور اس کی عدم خلاف ورزی پر نگرانی کا عمل جاری رہے گا،خیال رہے کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے  نےگزشتہ مہینے اپنی بارہویں رپورٹ میں بھی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی تصدیق کی تھی،عالمی ادارے نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پاسداری کی ایک بار پھر تصدیق ایسے وقت میں کی  ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی کو ایران پر جوہری معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس معاہدے سےالگ ہوجانے  کا اعلان کردیا تھا جس کے بعددنیا بھر میں امریکی صدر کے اس فیصلے پر تنقید کی گئی تھی اور چین و روس کے ساتھ ساتھ جوہری معاہدے میں شامل یورپی ملکوں نے بھی اس معاہدے کو باقی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔   
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21