Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195319
Published : 11/9/2018 6:6

دنیا کے بیشتر ممالک میں محرم الحرام کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں ماہ محرم کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد عزاداری کا سلسلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔

ولایت پورٹل:محرم کا چاند نمودار ہوتے ہی پوری دنیا کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اورآپ کے اصحاب باوفا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجالس عزا برپا کی جارہی ہیں،مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام، قم المقدسہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا، تہران میں حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی اور شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ کے روضوں میں عزاداری کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں جن میں لاکھوں عزادار شرکت کررہے ہیں،کربلائے معلی سمیت عراق کے بھی تمام مذہبی شہروں میں عزاداری سید الشہدا کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے  اور دنیا کے مختلف ملکوں سے زائرین بڑی تعداد میں کربلا پہنچنا شروع ہوگئے، اس موقعہ پر روضہ حسینی میں پرچم کی تبدیلی بھی انجام دی گئی جس کے دوران روائتی سرخ پرچم کے  بجائے عزا کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کردیا گیا،عراق میں عزاداروں کے تحفظ کے لیے سیکورٹی پلان پر بھی عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے،پاکستان اور ہندوستان سے بھی عزا خانے سجائے جانے اور محسن انسانیت حضرت امام حسین(ع) کی یاد میں مجالس عزا منعقد کیے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21