Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195320
Published : 11/9/2018 6:12

ہندوستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پرتشدد احتجاج

ہندوستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر پرتشدد احتجاج جاری ہے۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس سمیت 22 اپوزیشن جماعتوں کی کال پر ملک گیر پرتشدد احتجاج جاری ہے،پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر معاملات پر کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی قیادت میں ’بھارت بند‘ تحریک جاری ہے، جس کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں شہریوں نے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا،احتجاج کے دوران مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نہ صرف ٹریفک بلکہ ٹرینوں کی آمد و رفت میں بھی تعطل پیدا کیا اور ٹائر جلا کر حکومت مخالف نعرے بازی کی، بھارت بند تحریک میں کانگریس سمیت 22 اپوزیشن جماعتیں شامل ہیں، تاہم دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) اس احتجاجی تحریک میں شریک نہیں ہوئی،بھارت میں جاری ملک گیر احتجاج میں سب سے زیادہ متاثر کرناٹک، مہاراشٹر، کیرالہ اور بہار کے صوبے شامل ہیں، جہاں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں اور عوام حکومتی اقدام کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24