Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195324
Published : 11/9/2018 7:6

ہم5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتے ہیں:عمران خان

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے، جب کہ اس کی شہری املاک کے 90 فیصدحصے کی قیمت 300 ارب سے زائد ہے۔

ولایت پورٹل:ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب، خیبرپختون خوا اور وفاق میں موجود سرکاری اراضی اور اس پر قائم آرام گاہوں سے متعلق 90 فیصد اعداد و شمار میرے سامنے ہیں،  ان ہوشربا اعداد و شمار کے مطابق 34 ہزار 459 کنال اراضی دیہی اور 17 ہزار 35 کنال اراضی شہری علاقے میں واقع ہے، محض شہری اراضی اور اس پر قائم عمارات کی قیمت 300 ارب روپے سے زائد ہےان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ملک جو سود کی ادائیگی کیلئے بھی اپنی آئندہ نسلوں پر بوجھ ڈالتے ہوئے قرض کا سہارا لیتا ہے،وہ سرکاری اراضی/عمارتوں کی شکل میں غیراستعمال شدہ سرمائے کے بڑے ڈھیر پر بیٹھا ہے۔
سحر






آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21