Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195330
Published : 12/9/2018 7:56

دہشت گردوں سے وابستہ ذرائع‏ ابلاغ کا ادلب میں جعلی کیمیائی حملہ کا ڈرامہ شروع

مغربی اور دہشت گردوں سے وابستہ ذرائع‏ ابلاغ کے یہ نمائندے خودساختہ کیمیائی حملے کی تصاویر بنانے کے مشن پر ادلب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے علاقے ادلب میں جھوٹے کیمیائی حملے کی خود ساختہ تصاویر بنانے کے لئے ذرائع ابلاغ کے نمائندے ادلب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،روس کی وزارت دفاع سے وابستہ شام میں فائربندی کے نگراں روسی مرکز نے  اعلان کیا ہے کہ مغربی اور دہشت گردوں سے وابستہ ذرائع‏ ابلاغ کے یہ نمائندے خودساختہ کیمیائی حملے کی تصاویر بنانے کے مشن پر ادلب پہنچے ہیں اور انھوں نے منگل سے ادلب میں اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں،روس کی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد خودساختہ تصاویر کو میڈیا اور سوشل میڈیا میں پیش کرنا تاکہ اس جھوٹے دعوے کی تصدیق کی جاسکے کہ شام کی حکومت نے ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے،اس روسی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اسے اس سلسلے میں جسرالشغور کے شہریوں سے اطلاعات ملی ہیں،اس مرکز نے یہ بھی بتایا ہے کہ خود ساختہ کیمیائی کارروائی کے مقصد سے کیمیائی مواد کے حامل دو کنٹینر احرارالشام دہشت گرد گروہ کو فراہم کئے گئے ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24