Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195333
Published : 12/9/2018 8:15

افغانستان میں مظاہرین کے ہجوم میں خودکش حملہ؛30 افرادجاں بحق

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں خودکش حملے میں 30 افرادہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں خودکش حملے  میں 30 افرادہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع محمد درا میں خودکش حملہ آور نے احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بناتے ہوئے ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا، مظاہرین ضلع پولیس افسر کے خلاف احتجاج کررہے تھے، محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں  طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24