Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195343
Published : 13/9/2018 10:27

ہم نے ہمسایہ اور عرب ممالک کی ہر مشکل میں مدد کی ہے:ایران

ایران نے ہمیشہ ہمسایہ اور عرب ممالک کی سخت ،دشوار اورمشکل حالات میں مدد کی ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عرب لیگ کی چار فریقی کمیٹی کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ ہمسایہ اور عرب ممالک کی سخت ،دشوار اورمشکل حالات میں مدد کی ہے،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کی چار فریقی کمیٹی کے اعلامیہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکہ کی ایران کے خلاف گھناؤنی سازش کا حصہ قراردیا ہے،بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ خطے میں پائدار امن و صلح کے قیام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہےگا، انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کی چار فریقی کمیٹی کا اعلامیہ حقائق کے خلاف  اور بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے ، بہرام قاسمی نے کہا کہ 11 ستمبر کے موقع پر عرب لیگ کی کمیٹی کے اس قسم کے اعلامیہ سے ثابت ہوگيا کہ بعض عرب ممالک  اب بھی دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ 11 ستمبر کے حادثے میں عرب کمیٹی میں شریک بعض عرب ممالک کے شہری شامل تھے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20