Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195344
Published : 13/9/2018 10:33

شام کےالسویداء اور دیرالزور صوبوں میں فوج کی پیشقدمی؛متعدد دہشتگرد ہلاک

شامی فوج نےصوبہ السویدا کے علاقے ''تلول الصفا'' میں موجود ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز کیا ہے

ولایت پورٹل: شامی فوج نے صوبہ السویداء کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے باقاعدہ طورپر آپریشن کا آغازکردیا ہے اور پورا علاقہ اب فوج کےمحاصرے میں ہے،سانا نیوز کا کہنا ہے کہ شامی سرکاری فوج نےصوبہ السویدا کے علاقے ''تلول الصفا'' میں موجود ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز کیا ہے،فوج نے دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں کو چاروں طرف سے گھیرلیاہے، بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے،واضح رہے کہ السویدا میں تلول الصفاء نامی علاقہ داعشی دہشت گردوں کا اہم مرکز ہے،دیرالزور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فوج نے سرچ آپریشن کرکے متعدد اسلحے کے گودام دریافت کرلیے ہیں جس میں مختلف قسم کے خطرناک ہتھیار چھپائے ہوئے تھے،خیال رہے کہ شام میں اسرائیل، امریکا اور سعودی عرب کو بدترین شکست ہوئی ہے اوراب ملک بھر سے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ قریب ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24