Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195349
Published : 13/9/2018 12:20

ادلب میں کیمیکل حملہ کا ڈرامہ رچانے کے لیے شامی یتیم بچوں کا سہارا

دہشتگردوں نےشام کے پناہ گزین کیمپوں میں سےیتیم بچوں کو اغوا کیا ہے تاکہ انھیں حملوں میں استعمال کیا جائے ۔

ولایت پورٹل:شام میں مخالف گروہوں کے ساتھ صلح کے سلسلہ میں قائم کیے جانے والے روسی سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ یہاں وائٹ ہیلمٹ دہشتگردوں کے ساتھ مل کر ایسے درامے تیار کیے جارہے ہیں جن کے ذریعہ یہ ثابت کیا جائے کہ شام کی حکومت نے عام شہروں پر کیمیکل حملہ کیا ہے،مرکز نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ مشرق وسطی کے کئی چینل اور ایک امریکی چینل ایسی فلمیں بنا رہے ہیں جن سے یہ ثابت کیا جائے کہ حملے حکومت نے کیے ہیں ،دہشتگرد عام شہریوں کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ وائٹ ہیلمٹ پہنے دہشتگردوں کو لوگوں کی مدد کرتے دکھایا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نےشام کے پناہ گزین کیمپوں میں سےیتیم بچوں کو اغوا کیا ہے تاکہ انھیں حملوں میں استعمال کیا جائے ۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24