Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195353
Published : 15/9/2018 9:50

دنیا بھرمیں عالمی یوم علی اصغرکے مذہبی اور عقیدتی اجماعات

دنیا بھرمیں ہر سال ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو شیر خوار بچوں کی عزاداری کے اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔

ولایت پورٹل:سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو عالمی یوم علی اصغرؑ کی مذہبی تقریب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ انجام پائی،پاکستان میں کراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ ، گلگت بلتستان سمیت مختلف شہروں میں شیر خوار بچوں کے اجتماعات، خصوصی پوشاک میں ملبوس ننھے اور معصوم بچوں کی اپنی مائوں کی آغوش میں شہزادہ علی اصغر ؑ کی یاد میں عزاداری میں شرکت کی ، کراچی میں تین مقامات امام بارگاہ علی رضا ؑ نما ئش چورنگی ، امام بارگاہ شہدائے کربلا ؑ انچولی اور امام بارگاہ محمدی ڈیرہ میں عالمی یوم علی اصغر ؑکے مرکزی اجتماعات منعقدکیے گئےجن میں ہزاروں کی تعدادمیں خواتین نے اپنی شیر خواروں کے ہمراہ شرکت کی اس موقع پرخطباءنےمصائب حضرت علی اصغرؑ پیش کیئےاور ماؤں کو حضرت ام رباب کی سیرت پرعمل کرتے ہوئے حضرت علی اصغر ؑ کی طرح کے بچےتربیت کرنے کی تلقین کی،تفصیلات کے مطابق ہر سال ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو دنیا بھر میں عالمی یوم اصغر ؑکے عنوان سے منایا جاتا ہےاس دن کو منانے کا آغاز ایران سے ہوا اور بعد ازاں یہ دن عالمی سطح پر منایا جانے لگا اور دنیا بھرمیں ہر سال ماہ محرم الحرام کے پہلے روز جمعہ بیک وقت شیر خوار بچوں کی عزاداری کے اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔
ابنا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26