Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195360
Published : 15/9/2018 11:41

بن سلمان شہزادوں کے ڈر سے کشتی میں سوتے رہے ہیں:برطانوی اخبار

سعودی عرب کے ولی عہدبن سلمان سے یہ امید رکھنا بالکل فضول ہے کہ وہ خطہ کی مشکلات کے ازالہ کے لیے کچھ کریں گے۔

ولایت پورٹل:لندن سے شائع ہونے والے اخبار ٹائمزمیں برطانیہ کے معروف قلمکار اور تاریخ دان مائکل برلی نے  ’’سعودی ولی عہد کی الٹی گنتی شروع‘‘کے عنوان سے اپنی ایک تحریر  میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہدبن سلمان سے یہ امید رکھنا بالکل فضول ہے کہ وہ خطہ کی مشکلات کے ازالہ کے لیے کچھ کریں گے،برلی نے مزید کہا ہے کہ سعودیوں نے بڑی بڑی تشہیراتی کمپنیوں سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ بن سلمان کو ایک قدرتمند چہرے کے طور پر ظاہر کریں  لیکن پچھلے چھ ماہ میں یہ ثابت ہوگیا ہے کہ وہ کسی کام کے نہیں یہاں تک کہ خود شاہ سلمان  بھی ان سے بیزار نظر آتے ہیں ،بادشاہی تو دور کی بات عین ممکن ہے کہ وہ ولایت عہدی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں، بن سلمان نے نئوم کا پروجیکٹ شروع کیاہے جس کے لیے سعودی عرب کو 80ارب ڈالر خرچ کرنا ہوں گے  یا یمن کی جنگ جو اب اس ملک کے لیے ایک دلدل کی صورت اختیار کر چکی ہے اس لیے کہ اس پر ماہانہ پانچ سے چھ ارب ڈالر کا خرچ ہے،تحریر میں مزید آیا ہے کہ سعودی عرب میں ان دنوں قطر کو اپنے ملک سے الگ کرنے کے لیے 86میل لمبی ایک خند ق کھودنے کی بات چل رہی ہے جس پر سات ارب پچاس ملین ڈالر خا خرچہ آئے گا  اور اس کا کوئی نتیجہ بھی نہیں نکلے گا،آخر میں مائکل نے لکھا ہے کہ سعودی شہزادوں کی ناراضگی کی وجہ سے ممکن ہے شاہ سلمان ،بن سلمان کو ولایت عہدی سے معزول کردیں او روہ انھیں شہزادوں کے ڈر کی وجہ سے پوری گرمی کے دنوں جدہ میں  شدید حفاظتی انتظامات کے تحت اپنی تفریحی کشتی میں رات بسر کرتے رہے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24