Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195446
Published : 25/9/2018 6:43

یمنی فوج کے حملہ میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ملک کے شمالی علاقوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ولایت پورٹل:یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الجوف کے علاقوں صبرین اور شعف میں سعودی اتحاد کی بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے،دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جنوبی یمن کے صوبے لحج کے علاقے الحیدین  کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے حملے میں ایک حاملہ خاتون شہید ہو گئی، سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے زبید پر بھی بمباری کی ہے جس میں دو عام شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے، ادھر یمنی فوج کے ایک کمانڈر محمد قادری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ جبل علی اور سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ، ہمارے نشانے پر ہے،انہوں نے کہا کہ یمن پر جارحیت کرنے والے ملکوں اور اقوام متحدہ کو جان لینا چاہیے کہ سمندری جنگ کے خطرنات نتائج برآمد ہوں گے اور اس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21