Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195447
Published : 25/9/2018 6:49

امریکہ کی داعشی دہشتگردوں کو شام سے عراق منتقل کرنے کی کوشش

امریکہ شام کے صوبہ ادلب سے وہابی دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ولایت پورٹل:المعلومہ نے نقل کیا ہے کہ  امریکہ ایک بار پھر عراق میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے منصوبہ پر کام کرتے ہوئے  شام کے صوبہ ادلب سے وہابی دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے،حشد الشعبی کے ترجمان علی الحسینی کا کہنا ہے کہ ادلب کے ساتھ عراقی سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ضرورت ہے کیونکہ امریکہ پھر عراق میں داعش کو زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،الحسینی نے کہا کہ شام اور عراق کی سرحد پر حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ داعش دہشت گردوں کو دوبارہ عراق میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے،الحسینی نے عراقی وزارت خارجہ پر زوردیا کہ وہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی حرکت و نقل پر قریبی نظر رکھنے کے سلسلے میں اقدامات عمل میں لائے عراق میں موجود امریکی فوجیوں کے دہشت گردوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ،امریکی فوجی چھاؤنی کے قریب بھی عراق کے گشتی طیاروں کو پرواز کی اجازت ملنی چاہیے ۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16