Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195460
Published : 25/9/2018 17:59

امام حسین(ع) کے تذکرے نے ہمارے معاشرے کو خصوصی امتیاز عطا کیا ہے:رہبر انقلاب

یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ مجموعی طور پر ہمارا معاشرہ، مکمل شیعی عقیدے و ایمان کی بنیاد پر امام حسین علیہ السلام کے زیر سایہ پروان چڑھتا ہے، البتہ یہ امر صرف شیعوں سے ہی مخصوص نہیں ہے۔بلکہ کائنات کا چپہ چپہ شیعہ بلکہ مسلمانوں کے علاوہ دوسری قومیں بھی کسی نہ کسی طرح اس سے فائدہ اٹھاتی رہی ہیں۔ گذشتہ صدیوں اور حالیہ صدی میں ہمارے پورے ملک میں یہ طرزفکر اور دین کے سلسلہ میں یہ یاد دہانی امام حسین علیہ السلام کے نام و ذکر کی مناسبت سے جاری و ساری رہی ہے.

ولایت پورٹل: ہمارے معاشرے میں منبر کی بنیاد کی تاثیر کا ابھی تک جائزہ نہیں لیا جاسکا ہے، آپ ہمارے معاشرے کو دیکھیں اور بتائیں کہ ایسی کونسی جگہ ہے کہ جہاں پرمولا امام حسین(ع) کے نام کا منبر نہ پایا جاتا ہو؟ بڑے شہروں، کثیر اور گھنی آبادی والے علاقوں سے لے کر دور دراز کے قصبوں، دیہاتوں، نیز یونیورسٹیوں، دانشوروں، ماہرین علوم جدید اور ملک کے مختلف گوشوں میں دور دراز کے علاقوں میں علم سے بے بہرہ افراد کے درمیان کونسی ایسی جگہ اور علاقہ ہے جہاں حضرت اباعبداللہ علیہ السلام کا منبر نہ پایا جاتا ہو کہ جس پر کوئی مقرر یا خطیب نہ گیا ہو اور اپنی بات بیان نہ کی ہو؟ اس لئے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ مجموعی طور پر ہمارا معاشرہ، مکمل شیعی عقیدے و ایمان کی بنیاد پر امام حسین علیہ السلام کے زیر سایہ پروان چڑھتا ہے، البتہ یہ امر صرف شیعوں سے ہی مخصوص نہیں ہے۔بلکہ کائنات کا چپہ چپہ شیعہ بلکہ مسلمانوں کے علاوہ دوسری قومیں بھی کسی نہ کسی طرح اس سے فائدہ اٹھاتی رہی ہیں۔ گذشتہ صدیوں اور حالیہ صدی میں ہمارے پورے ملک میں یہ طرزفکر اور دین کے سلسلہ میں یہ یاد دہانی امام حسین علیہ السلام کے نام و ذکر کی مناسبت سے جاری و ساری رہی ہے اور اس نے ایک دینی سطح پر عوام الناس کو دین سے جوڑے رکھا ہے اور اس وسیع پیمانے کی سلسلہ وار کڑی نے ہمارے انقلاب کے لئے مفید کام کیاہے۔ ملکی سطح پر اس تسلسل نے ہماری انقلابی فکر کو جو واقعۂ عاشورا سے متصل و مستند تھی، ساری جگہ پھیلادیا اور نتیجہ میں لوگوں کو میدان عمل میں لا کھڑا کیا۔ اگر اس سلسلہ میں ان دیگر اسلامی ملکوں سے ہمارے ملک کا موازنہ کریں،جہاں امام حسین علیہ السلام کا نام نہیں لیا جاتا، واضح فرق کو مشاہدہ کریں گے، اس امر نے، ہمارے معاشرے کو خصوصی امتیاز عطا کیا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18