Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195464
Published : 26/9/2018 6:23

امریکہ نے مذاکرات کے تمام راستہ بند کر دیے ہیں:ایرانی صدر

مذاکرات اور بات چیت پر یقین رکھنے والے دھمکیاں نہیں دیتے۔
ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی 'این بی سی' ٹی وی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ ان امریکی صدر سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،انہوں نے کہا مذاکرات اور بات چیت پر یقین رکھنے والے دھمکیاں نہیں دیتے اور دوسرے ممالک کے خلاف سازشیں بھی نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ امریکا نے مذاکرات اور بات چیت والے تمام راستے تباہ کردیے ہیں، جوہری معاہدے سے علحیدگی کے بعد مذاکرات کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے، روحانی نے کہا اگر یورپی ممالک نے جوہری معاہدے کی پاسداری کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کا لحاظ رکھا گیا تو ایران جوہری معاہدے پر قائم رہے گا،انہوں نے کہا جوہری معاہدے پر قائم رہنے کے لئے دوسرے پانچ ممالک کی جانب سے وعدوں کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے، روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی تیل کی برآمدات روک نہیں سکتا ہے کیونکہ عملی طور پر ایسا کرنا ان کے لئے ممکن ہی نہیں ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21