Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195466
Published : 26/9/2018 6:34

یمنی فوج اورعوامی رضاکاروں کا سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے جوانوں نے سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
ولایت پورٹل:المیسرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے جوانوں نے صوبہ لحج کے علاقے السّحی اور صوبہ ضالع کے علاقے نقیل میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے صوبے عسیر میں بھی سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کی گولہ باری میں متعدد اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں،خیال رہے کہ سعودی ذرائع ابلاغ نے یمنی فوج کے ہاتھوں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18