Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195467
Published : 26/9/2018 6:40

نومبر میں ایران پر مزید پابندیاں لگائیں گے:امریکی صدر

میں تمام ممالک سے کہتا ہوں کہ وہ ایرانی حکومت کو تنہا کردیں اور ایران پر مزید پابندیاں لگائی جائیں۔
ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے طابق  ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی حکومت خطے میں افراتفری پھیلانے، تباہی اور موت کی صورتحال پیدا کرنے میں لگی ہوئی ہے، لہذا میں تمام ممالک سے کہتا ہوں کہ وہ ایرانی حکومت کو تنہا کردیں اور ایران پر مزید پابندیاں لگائی جائیں،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کی حکومت نے اپنی عوام کے ساتھ زیادتیوں کی انتہا کر دی ہے، پڑوسی ممالک بھی ایران کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، نومبر میں مزید پابندیاں لگائیں گے،امریکہ چین تجارتی جنگ کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ کسی ملک کو امریکی معیشت کا فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، چین کے ساتھ تجارتی معاملات میں امریکی مفادات کو ترجیح دیں گے،شام پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اسد حکومت نے کیمیائی ہتھیار نصب کیے تو امریکا  کاروائی کرے گا، بشار الاسد کی جانب سے کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کا بھرپور جواب دیا جائے گا،امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ معاملات مذاکرات سے حل کیے، شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات کم کیے اور امریکی مغوی بھی رہا کر دئیے ہیں ان اقدامات پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہادری کو سراہتا ہوں تاہم جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے تک شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21