Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195469
Published : 26/9/2018 6:55

صرف ایک مہینے میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 513 افغان فوجی اہلکار جاں بحق

ایک ماہ کے مختصر عرصے میں 513 اہلکار ہلاک اور 718 زخمی ہوئے جبکہ 43 افراد کو طالبان نے اغوا کرلیا۔
ولایت پورٹل:افغانستان کے وزیردفاع «طارق شاه بهرامی» کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے مختصر عرصے میں 513 اہلکار ہلاک اور 718 زخمی ہوئے جبکہ 43 افراد کو طالبان نے اغوا کرلیا،انہوں نے سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے حکومت مخالف مسلح افراد کے خلاف بھرپورکارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں افغان فوج کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے،افغان وزیرداخلہ «ویس احمد برمک» نے وزیر دفاع کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں روزانہ کی بنیاد پر 30 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوتے ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیویارک ٹائم نے انکشاف کیا تھا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران 400 افغان اہلکار ہلاک ہوئے، طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سےافغان فوج اور پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے کوئی تیار ہی نہیں،صوبہ ہلمند میں سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ اہلکار «عبدالقدوس» کا کہنا ہے کہ آئے روز پولیس اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی وجہ سے فوج اور پولیس کے اداروں میں کام کرنے کے لئے کوئی  بھی تیار نہیں ہےانہوں نے کہا کہ ہمیں فوج اور پولیس میں نئے افراد کی ضرورت ہے تاہم شہریوں میں ان ،اداروں کے متعلق نہایت منفی سوچ پائی جاتی ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18