Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195483
Published : 26/9/2018 19:20

روزی کی تلاش کوئی چیونٹی سے سیکھے

ایک شخص نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کیا:مولا! میرے لئے دعا کردیجئے کہ اللہ میرے رزق کو زیادہ کردے۔امام علیہ السلام نے اس سے فرمایا:جاؤ اپنے کام کی تلاش میں جاؤ! اور کوشش و محنت بھی کرو،تم چیونٹی سے تو چھوٹے نہیں ہو،وہ اپنی روزی اللہ سے طلب کرتی ہے اور ساتھ ہی محنت و مشقت بھی کرتی ہے۔
ولایت پورٹل: قارئین کرام! آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ لوگ اپنی ناکارائی اور ناکامی کا سارا بوجھ تقدیر کے سر ڈال دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک شخص کسب معاش میں سُستی کرتا ہے تو ظاہر سی بات ہے اس کے پاس اتنا نہیں ہوتا جتنا اس شخص کے پاس ہوتا ہے جو دن رات محنت و مشقت کرتا ہے اور آخر کار جب اس سے وجہ دریافت کی جاتی ہے تو وہ یہی کہتا ہوا نظر آتا ہے کہ جناب کیا کریں ہماری قسمت میں اتنا ہی تھا اور قلم تقدیر نے ہمارے حق میں اتنا ہی لکھا تھا جبکہ اگر وہ غور کرے یا اسے متوجہ کیا جائے تو اسے محسوس ہوگا کہ اس میں سارا نقص اس کی سُستی،اور کاہلی کا ہے چونکہ تقدیر کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انسان اب کچھ نہیں کرسکتا بلکہ خدائے قدیر نے تقدیر میں تدبیر اور اختیار کو پہلے رکھا ہے ، اس نے ہمیں مجبور بنا کر پیدا نہیں کیا بلکہ انسان کی اشرفیت کا راز بھی یہی ہے کہ اسے مختار اور صاحب ارادہ بنا کر پیدا کیا ہے اب یہ اس کی مرضی چاہے اس ارادے کو عمل میں ڈھال کرے بنجر زمین کو گلعذار بنادے اور چاہے سُستی اور کاہلی کرتے ہوئے بیماروں کی طرح گھر میں پڑا تقدیر کا رونا روتا رہے۔چونکہ اللہ کی سنت یہی ہے کہ جو شخص جس میدان میں بھی کام کرتا ہے خدا اسی میں اس کی مدد کرتا ہے۔
چنانچہ ایک شخص نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کیا:مولا! میرے لئے دعا کردیجئے کہ اللہ میرے رزق کو زیادہ کردے۔امام علیہ السلام نے اس سے فرمایا:جاؤ اپنے کام کی تلاش میں جاؤ! اور کوشش و محنت بھی کرو،تم چیونٹی سے تو چھوٹے نہیں ہو،وہ اپنی روزی اللہ سے طلب کرتی ہے اور ساتھ ہی محنت و مشقت بھی کرتی ہے۔
پس اللہ سے طلب کرنے اور دعا کرنے اور اس کے مستجاب ہونے کی پہلی شرط یہ ہے کہ انسان محنت کرے، کوشش کرے اور اس سلسلہ میں کسی معجزہ کا منتظر نہ رہے چونکہ اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے:’’ اِنَّ اللّـٰهَ لَا يُغَيِّـرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّـٰى يُغَيِّـرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِـمْ‘‘۔بے شک اللہ تعالٰی اس وقت تک کسی قوم کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے کو تبدیل کرنا نہ چاہے۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16