Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195484
Published : 27/9/2018 6:27

امریکی حکومت نے تمام عالمی اداروں کو غیرمؤثر کردیا ہے:ایرانی صدر کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

پاسداری کا جواب پاسداری، بد عہدی کا بد عہدی، دھمکی کا دھمکی سے جواب دیا جائے گا۔
ولایت پورٹل:ایرانی صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ امریکی حکومت نے تمام عالمی اداروں کو غیرمؤثر کردیا ہے، موجودہ امریکی حکومت سے کیسے معاہدہ ہو جس نے پچھلی حکومت کی پالیسیوں کو خراب کیا،ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کی ایران کیلئے پالیسیاں شروع سے ہی خراب رہی ہیں، ایرانی عوام کی خواہشات کے خلاف امریکی پالیسیاں ناکام ہوئی ہیں، کسی بھی ملک یا قوم کو طاقت کے ذریعےمذاکرات کی میز تک نہیں لایا جاسکتا،روحانی نے کہا کہ دھمکیاں دینے کے بجائے بات چیت شروع کریں،عالمی قوانین اوراخلاقیات کے منافی غیرمنصفانہ پابندیاں ختم کریں، کوئی جنگ، دھمکی، پابندیاں نہیں صرف قانون کی پاسداری کریں، ہمارا پیغام واضح ہے، پاسداری کا جواب پاسداری، بد عہدی کا بد عہدی، دھمکی کا دھمکی سے جواب دیا جائے گا،ایرانی صدر نے کہا کہ مذاکرات کا جواب مذاکرات سے ہوگا۔
جیو



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18