Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195487
Published : 27/9/2018 6:47

فلسطینیوں کو کچل کر مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہوسکتا: فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر امانویل میکروں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو طاقت سے کچلنے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
ولایت پورٹل:فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر امانویل میکروں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو طاقت سے کچلنے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران فرانس کے صدرامانویل میکرون نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے آئینی حقوق کو تسلیم کرنے اورتنازع کے دو ریاستی حل کو قبول کرنے میں مضمرہے جب کہ فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال اور ایک طرفہ اقدامات سے مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن قائم نہیں ہوسکتا،فرانسیسی صدرنے ایران کے حوالے سے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں مداخلت کشیدگی کا باعث ہیں لیکن اس کا حل بات چیت میں ہے، 2015 میں ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جو معائدہ طے پایا تھا اس میں ایران کوجوہری طاقت کے حصول کی حد مقرر کی گئی تھی، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کے بجائے اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16