Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195488
Published : 27/9/2018 6:53

امریکہ کا افغانستان میں جنگی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ

طالبان کی جانب سے افغانستان میں مقامی فوجیوں پر حملے کیے جارہے ہیں اسی تناظر میں جنگی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ولایت پورٹل:امریکی وزیر دفاع  جیمز میٹس نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ  طالبان کی جانب سے افغانستان میں مقامی فوجیوں پر حملے کیے جارہے ہیں اسی تناظر میں جنگی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغان فوج کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ جنگی کارروائیوں میں شریک ہے،واضح رہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ناقابل یقین اضافہ ہوا ہے، افغان وزارت دفاع کا کہناہے کہ ایک ماہ کے مختصر عرصے میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 513 اہلکار ہلاک اور 718 زخمی ہوئے،خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیویارک ٹائم نے انکشاف کیا تھا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران 400 افغان اہلکار ہلاک ہوئے، طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سےافغان فوج اور پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے کوئی تیار ہی نہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16