Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195490
Published : 27/9/2018 7:3

امریکہ دنیا میں ظلم و ستم کی علامت بن چکا ہے:سپاہ پاسداران کے سربراہ

امریکہ دنیا میں ظلم و ستم کامظہر ہے اور دنیا بھر کے مظلوم اور حریت پسند امریکہ کے خلاف متحد ہورہے ہیں۔
ولایت پورٹل:سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ  میجر جنرل محمد علی جعفری نے ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں ظلم و ستم کا مظہر ہے اور دنیا بھر کے مظلوم اور حریت پسند امریکہ کے خلاف متحد ہورہے ہیں، جنرل جعفری نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل  اور ان کے عرب اتحادی ممالک کے سنگین اور بہیمانہ جرائم کی فلسطین، یمن، عراق، شام اور ایران میں داستانیں زبان زد خاص و عام ہیں، یمن کے انقلابی اور حریت پسند عوام پر امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کے مظالم سے دنیا آگاہ ہے امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ملکر یمن کے نہتے اور بے گناہ عربوں کا خون بہا رہا ہے آج یمنی عوام امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہیں، جنرل جعفری نے کہا کہ امریکہ آج دنیا میں ایران کو تنہا کرنے کے بجائے خود تنہا ہوگیا ہے اور امریکی صدر کی عالمی سطح پر کوئی بات سننے کے لئے تیار نہیں ۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16