Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195498
Published : 27/9/2018 20:0

رہبر معظم کی اہلیہ کا بیمار ہونا اور ہسپتال کے قوانین کی رعایت

قانون،نظم، اور عدالت کی رعایت کرنا یہ وہ سب چیزیں ہیں جو متعدد بار اپنے بیان اور قلم سے آپ لوگوں تک پہونچا چکے ہیں اور صرف پہونچایا ہی نہیں بلکہ آپ نے دوسروں کو پیغام دینے سے پہلے ان سب پر خود عمل بھی کرتے ہیں ۔
ولایت پورٹل: کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بیمار ہوئیں اور انہیں آپریشن کے لئے تہران کے مشہور ہسپتال’’بقیۃ اللہ‘‘ میں داخل کروا دیا گیا۔
جب تک آپ ہسپتال میں رہیں کسی کو یہ خبر بھی نہ ہوپائی کہ آپ رہبر معظم کی زوجہ ہیں چونکہ ان کے تمام کام بالکل اسی طرح انجام پائے جیسے دیگر مریضوں کے ،یعنی آپ نے اپنے سارے کام بغیر یہ ظاہر کئے ہوئے کروائے کہ آپ رہبر معظم کی بیوی ہیں چنانچہ ڈاکٹر کو دکھانے کے لئے جس طرح دوسرے لوگ لائین میں بیٹھ کر انتظار کرتے تھے آپ بھی کرتی تھی،جس طرح دوسرے لوگ میڈیکل اسٹور پر دوائی لینے کے لئے لائین میں کھڑے ہوتے تھے اور اپنے نمبر کا انتظار کرتے تھے آپ کے لئے بھی ویسے ہی کیا گیا کہیں کسی ایک جگہ بھی یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ رہبر معظم کی اہلیہ بیمار ہیں اور اس ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔
اب ہسپتال سے ڈسچارج ہونے میں صرف دو دن باقی تھے آپ نے ہسپتال کے عہدیداروں کو یہ پیغام بھجوایا کہ رہبر معظم ہماری عیادت کو آنے والے ہیں۔اس وقت تمام عملہ کو یہ خبر ہوئی کہ یہ رہبر معظم کی رفیقہ حیات ہیں اور آپ ان کی عیادت کو آنے والے ہیں۔
چنانچہ قانون،نظم، اور عدالت کی رعایت کرنا یہ وہ سب چیزیں ہیں جو متعدد بار اپنے بیان اور قلم سے آپ لوگوں تک پہونچا چکے ہیں اور صرف پہونچایا ہی نہیں بلکہ آپ نے دوسروں کو پیغام دینے سے پہلے ان سب پر خود عمل بھی کرتے ہیں ۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16