Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195500
Published : 29/9/2018 5:16

ایران ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر کی بھی خطرہ ہے:سعودی وزیر خارجہ

ایران خطے میں جارحانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔
ولایت پورٹل:عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ’’ایران کے ایٹمی طاقت بننے کے مخالف ممالک کی تنظیم‘‘ کی سالانہ کانفرنس عادل الجبیر نے ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں جارحانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، وہ شام میں نسلی تطہیر کے جرم کا مرتکب ہورہا ہے، سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حکمراں شام کو حزب اللہ کے گیٹ کے طور پر استعمال کررہے ہیں اورشام کے مختلف علاقوں میں نسلی تطہیر کی پالیسی پر گامزن ہیں،امریکہ میں متعین بحرینی سفیر شیخ عبداللہ آل خلیفہ نےایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تہران کے نظام میں تبدیلی لانا ہوگی، واشنگٹن میں اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں تبدیلی لانے کیلئے ایران پر خارجی دباﺅ ناگزیر ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16