Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195501
Published : 29/9/2018 5:27

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے بارے میں تحقیق کے لیے بین الاقوامی ادارہ قائم کیا جائے گا:ہیومن رائٹس واچ

بین الاقوامی قانونی ادارے میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانماری فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے ہاتھوں جرائم اور قتل عام کی تمام دستاویزات جمع کی جائیں گی۔
ولایت پورٹل:ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جیسے جرائم کا جائزہ لینے کے لئے ایک قانونی ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے گا،ارنا کی رپورٹ میں مطابق ہیومن رائٹس واچ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم کئے جانے والے بین الاقوامی قانونی ادارے میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانماری فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے ہاتھوں جرائم اور قتل عام کی تمام دستاویزات جمع کی جائیں گی،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی معائنہ کاروں نے گذشتہ ہفتے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے خلاف جرائم کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے اور اس سلسلے میں میانمار کے پانچ فوجی کمانڈروں کے ساتھ ساتھ فوج کے کمانڈر جنرل کے خلاف قانونی کاروائی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے،اس رپورٹ کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں نے مجرموں کے خلاف کڑی قانونی کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18