Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195502
Published : 29/9/2018 5:32

علاج نہ ہونے کی وجہ سے آل سعود کی جیل میں مشہور عالم دین کا انتقال

سفرالحوالی کو جولائی کے مہینے میں مسلمان اور مغربی تمدن نامی کتاب کی اشاعت کے جرم میں گرفتار کیا گیاجو علاج معالجہ نہ کرانے کی وجہ سے وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
ولایت پورٹل:مشہور عالم دین سفرالحوالی سعودی فورسز کی جانب سے گرفتار ہونے کے بعد سخت بیمار تھے اور سعودی عرب کی جانب سے ان کا علاج معالجہ نہ کرانے کی وجہ سے وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، سفرالحوالی کو جولائی کے مہینے میں مسلمان اور مغربی تمدن نامی کتاب کی اشاعت کے جرم میں گرفتار کیا گیا، اس کتاب میں انہوں نے امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے اور اربوں ڈالر خرچ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی تھی،14 اگست کو بھی سعودی مخالفین نے کہا تھا کہ سلیمان الدویش جو مبلغ تھے جیل میں ایذا رسانی کی وجہ سے اس دنیا سے کوچ کر گئے تھے،واضح رہےکہ سفر الحوالی کو اس سے پہلے 1990 میں بھی اس وقت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا جب الحوالی نے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی آمد کی مخالفت کی تھی۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18