Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195504
Published : 29/9/2018 5:43

انڈونیشیا میں زلزلہ کے بعد سونامی

ٹویٹرپر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونامی کی بڑی بڑی لہریں ساحل کی طرف بڑھ رہی ہیں جبکہ لوگ خوف کے مارے چلا رہے ہیں اور بھاگ رہے ہیں۔
ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں شدید زلزلے سے کئی عمارتیں گر گئیں جبکہ زلزلے کے بعد سونامی کی دو میٹر اونچی لہریں ایک ساحلی قصبے سے ٹکرا گئی ہیں، انڈونیشیا کے جزیرے سلواسی میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی وجہ سے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی،انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سونامی کی لہروں نے ڈونگالا نامی ساحلی شہر سے بھی ٹکرائی ہیں، کئی گھر پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ بہت سے خاندان لاپتہ ہیں, اندھیرے کی وجہ سے متاثرین کی تلاش اور ریسکیو کے کام میں مشکلات آ رہی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر دکھائی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونامی کی بڑی بڑی لہریں ساحل کی طرف بڑھ رہی ہیں جبکہ لوگ خوف کے مارے چلا رہے ہیں اور بھاگ رہے ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18