Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195506
Published : 29/9/2018 5:54

ایرانی زائرین کی حمایت میں عراقی عوام کی جانب سے کمپین کا آغاز

ایران و عراق کی قوموں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔
ولایت پورٹل:اربعین حسینی کے موقع پر زیارت کے لئے عراق پہنچنے والے ایرانی زائرین کی حمایت کے لئے عراقیوں نے ایک کمپین چلاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نواسہ رسولؐ سے ہماری عقیدت و محبت ہمیں ایک کرتی ہے جس کی وجہ سے ایران و عراق کی قوموں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا،فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ عراقی عوام کی جانب سے یہ کمپین اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر ردعمل کے طور پر شروع کی گئی ہے، النجبا تحریک کی کوششوں سے یہ کمپین ایک ہفتے قبل شروع کی گئی ہے جس کا ایک اور مقصد زائرین کے اخراجات کم کرنے اور ان کے لئے گاڑیوں کا انتظام کرنے کے مقصد سے لوگوں کی مالی مدد جمع کرنا ہے،اس کمپین کے تحت اب تک دس کروڑ دینار جمع کئے جا چکے ہیں اور زائرین کو منتقل کرنے کے لئے تقریبا ستّر ٹرکوں اور بسوں اور دیگر گاڑیوں نیز ہزاروں لیٹر ایندھن کا بندوبست کر لیا گیا ہے،قابل ذکر ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر کربلائے معلی میں آپ کے کروڑوں چاہنے والوں کا اجتماع ہوتا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18