Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195510
Published : 29/9/2018 14:26

ایران کے سلسلہ میں CNN کا سفید جھوٹ برملا

مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی جگہ انقلاب کی سالگرہ کے دن نکالی جانے والی سالانہ ریلی کی تصویریں نشر کی گئیں۔
ولایت پورٹل:پچھلے ہفتہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی چینل سی این این نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے انٹرویو لیا جس میں  اس چینل کی مشہور نامہ نگار امانپوراینکر تھیں،امانپور نے ڈاکٹر روحانی سے کچھ عرصہ پہلے مہنگائی کے خلاف  ایران کے کچھ شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے بارے میں سوال کیا  اس کے بعد چینل میں انٹر ویو کے ساتھ مظاہروں کی تصویریں بھی نشر کی گئیں  اور جھوٹ کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف   ہونے والے مظاہروں کی جگہ انقلاب کی سالگرہ کے دن نکالی جانے والی سالانہ ریلی کی تصویریں نشر کی گئیں  تاکہ یہ ثابت کیا جاسکے اتنے ایرانی اس ملک کی حکومت کے خلاف ہیں لیکن انھیں معلوم نہیں تھا کہ اس مظاہرہ میں لوگوں کے ہاتھوں میں موجود بینروں پر انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کے حق میں نعرے لکھے ہوئے ہیں  نیز مذہی پرچم بھی موجود ہیں  تاہم ابھی تک اس چینل نے نہ کوئی وضاحت پیش کی ہے اور نہ ہی معافی مانگی ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21