Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195515
Published : 30/9/2018 5:39

سعودی فوجی ٹھکانوں پریمنیوں کے حملے؛متعدد اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ولایت پورٹل:المیسرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کی جارح افواج کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے، ادھر گزشہ رات یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے زلزال 1 نامی میزائل سے جیزان میں سعودی بیرکوں پر حملہ کیا ہے تاہم سعودی حکام کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے،دوسری جانب سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی صوبے حجہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے،سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم دو عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16