Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195519
Published : 30/9/2018 5:58

ایران اور شام کے وزراء خارجہ کی ملاقات؛شام میں قیام امن کے سلسلہ میں تبادلۂ خیالات

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام میں دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
ولایت پورٹل:نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور شام میں قیام امن کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام میں دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا،واضح رہے کہ ایران ہمیشہ سےعلاقے کے ایک اہم ملک کے طور پر مشرق وسطی من جملہ شام کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے،یاد رہے کہ جنوری 2017 میں تہران کی جدت عمل سے روس، ترکی اور ایران کے مابین شام میں امن و صلح کی برقراری کے لئے آستانہ اجلاس کا انعقاد کیا۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16