Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195520
Published : 30/9/2018 6:5

انڈونیشیا میں سونامی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 400تک پہنچ گئی

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ اور سونامی کے نتیجے میں 400 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔
ولایت پورٹل:فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور سونامی کے نتیجے میں 400 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں، انڈونیشیا کے  جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہرمیں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد ہلاک جب کہ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا کیں جب کہ آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا، نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کی جانب سے ہلاک اور زخمیوں کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے اس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21