Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195521
Published : 30/9/2018 6:15

امریکہ کے دباؤ میں ہرگز نہیں آئیں گے:پاکستانی وزیر خارجہ

اسلام آباد واشنگٹن کی منھ زوری سے نہیں دبے گا۔
ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہیں، ایشیا سے متعلق ایک اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی طرح سے امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا،انھوں نے کہا کہ امریکہ اگر علاقے کی صورت حال کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے تو اسے چاہئے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر راضی کرے،امریکہ اور پاکستان کے تعلقات، اگست دو ہزار سترہ سے جب سے امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف الزام عائد کیا ہے، کشیدہ چلے آرہے ہیں،ٹرمپ نے پاکستان کو دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ قرار دیا تھا جس پر پاکستان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18