Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195523
Published : 30/9/2018 8:47

ہمارے بغیر معلوم نہیں تمہارا کیا حشر ہو:شاہ سلمان کے ساتھ ٹرمپ کا انداز گفتگو

تمہارے پاس کھربوں ریال ہیں لیکن ہمارے علاوہ کوئی نہیں جانتا کہ تمہارے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  مغربی ورجینیا میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں  امریکہ کے بغیر تمہارا کیا حشر ہوجائے،ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں سعودی عرب کو پسند کرتا ہوں اور اس ملک کے غیر معمولی بادشاہ کے ساتھ میری مفصل گفتگو ہوئی ہے  میں نے اس  سے کہا ہے کہ تمہارے پاس کھربوں ریال ہیں  لیکن ہمارے علاوہ کوئی نہیں جانتا کہ تمہارے ساتھ کیا ہونے والا ہے ، تم شائد ان خاص جہازوں کو نہ بچا سکو اس لیے کہ ان پر حملہ ہونے والا ہے ، اس کے بعد امریکی صدر نے مجمع سے مخاطب ہوکر کہا کہ آل سعود ہمارے ساتھ رہ کرپر امن ہے  لیکن اس سے ہمیں جو ملن اچاہیے وہ نہیں مل رہا ہے ،ہم اس کی فوج کو پیسہ دیتے ہیں ، کیوں ہم اتنے امیر ملک کی فوج کو پیسہ دیتے ہیں؟یادرہے کہ ٹرمپ نے اس سے پہلے بھی کئی بار سعودی عرب کے بارے میں حقارت آمیز لہجہ استعمال کرتے ہوئے گفتگو کی ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21