Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195531
Published : 1/10/2018 9:46

اسلامی انقلاب کے بعد سےاب تک ایران کے سلسلہ میں امریکہ کی ایک ہی پالیسی ہے: میجر جنرل سید رحیم صفوی

امریکہ کی پالیسیوں میں صیہونی لابیوں کا اثر ہوتا ہے۔
  • ولایت پورٹل:ایران  کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعلی مشیر میجر جنرل سید رحیم صفوی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کے سلسلے میں امریکہ کی مجموعی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،انھوں نے اتوار کو ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے میں ایک بیان میں ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی اققتصادی و نفسیاتی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی لابیوں اور صیہونی حلقوں کے زیراثر امریکہ کی پالیسیوں میں ایران کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے،مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعلی مشیر میجر جنرل سید رحیم صفوی نے کہا کہ امریکہ کی پالیسیوں میں صیہونی لابیوں کا اثر ہوتا ہے،انھوں نے کہا کہ گذشتہ چالیس برسوں کے دوران امریکہ کی کوئی بھی ایران مخالف پالیسی کامیاب واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ ایران نے مختلف شعبوں میں امریکہ کو شکست دی ہے اور عالمی سطح پر اس کی یکطرفہ پسندی کو بھی شکست ہو گی،سید رحیم صفوی نے کہا کہ دنیا کثیر قطبی رجحان کی طرف بڑھ رہی ہے، انھوں نے کہا کہ معاشی استقامت، امریکہ کی اقتصادی جنگ کو ناکام بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18