Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195532
Published : 1/10/2018 9:57

روہنگیا مسلمانوں کے دردکو شیعوں سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شعبہ خواتین کی مرکزی سکریٹری جنرل

ہم جانتے ہیں لاشے اٹھانا آسان نہیں ہم سے مکتب تشیع سے زیادہ کوئی میانمار کے لوگوں کے دوکھ و درد اور مصیبت کو کوئی محسوس نہیں کر سکتا۔
ولایت پورٹل:مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کی شعبہ خواتین  کی مرکزی سیکرٹری جنرل زہرا نقوی نےکہا کہ میانمار کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر خاموش نہیں رہ سکتا بلکہ یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کاہی نہیں  بلکہ د ہشتگرد اور انتہا پسندچاہے کسی بھی فرقے میں ہوں وہ انسانیت کے لئے بدترین خطرہ ہیں لہذا اس مسئلے کا حل سب کو مل کر نکالنا ہوگا اس ظلم و بربریت کی روک تھام جلد کرنا ہوگی ورنہ اس  آگ کے میانمار کے خطے سے نکل کر پوری دنیا میں پھیلنے کا شدید خطرہ ہے،لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کے حکومت وقت میانمار کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرئے،شیعہ مکتب فکر جو چودہ سو سال سے ہمیشہ سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنتا چلارہا ہے، جس کی نسل کشی ہر دور میں جاتی رہی ہے، ہر زمین پر اب وہ چاہے بحرین ہو یا سعودی عرب ہو ،یمن ہو ،شام ہو یا عراق ہو ، غزہ ہو یا پاکستان ہر زمین پر ہمارا خوان بہایا جا رہا ہے مگر ہم نے کبھی ظلم و بربریت کے راستے کو اختیار نہیں کیا اپنے حق کے لیے کسی کا حق نہیں  چھینا بلکہ ہمیشہ  نہایت صبر کے ساتھ مصیبتوں کا مقابلہ کیا ہے،ہم جانتے ہیں لاشے اٹھانا آسان نہیں ہم سے مکتب تشیع سے زیادہ کوئی میانمار کے لوگوں کے دوکھ و درد اور مصیبت کو کوئی محسوس نہیں کر سکتا لہذا ہم انشااللہ میانمار کے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18