Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195534
Published : 1/10/2018 10:8

فلسطین کی جانب سے امریکہ کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر

فلسطینی حکومت نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے واپس تل ابیب لایا جائے ۔

ولایت پورٹل:عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  فلسطین نے امریکی  سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر امریکہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر دیا ہے، فلسطینی حکومت نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے واپس تل ابیب لایا جائے،فلسطینی حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ویانا کنونشن 1967 میں طے پایا تھا کہ سفارت خانہ میزبان ملک کے کسی شہر میں قائم کیا جائے گا جب کہ مقبوضہ بیت المقدس ایک متنازعہ علاقہ ہے جس پر اسرائیلی فوج نے قبضہ کر رکھا ہے،واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس دسمبر میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر رواں برس مئی میں عمل درآمد بھی کردیا گیا، امریکہ کے بعد دیگر چند ممالک نے بھی سفارت خانے یروشلم منتقل کردیے تھے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21