Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195545
Published : 2/10/2018 8:28

ہمیں امریکی ڈالر کی ضرورت نہیں:پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان کو امریکہ کی مالی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔
ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو امریکہ کی مالی امداد کی ضرورت نہیں ہے،پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور مختلف امریکی حکام سے ہونے والی ملاقات کے بعد پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی مالی امداد کا حصول ان کے دورے کے محرکات میں شامل نہیں ہے اور پاکستان کو امریکہ کی مالی امداد کی ضرورت نہیں ہے،انھوں نے پاکستان میں امریکی جاسوس شکیل آفریدی کے بارے میں بھی کہا کہ شکیل آفریدی کو عدالت میں خود پر لگے الزامات کا جواب دینا ہو گا،شکیل آفریدی پر القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کے قتل میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام ہے جنھیں پاکستان کی عدالت عالیہ کی جانب سے تینتیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،پاکستان کے وزیر خارجہ نے اسی طرح افغانستان میں امن کو اپنے ملک کے مفاد میں قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ افغانستان میں امن قائم ہو جائے گا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18