Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195560
Published : 2/10/2018 19:8

امام زین العابدین(ع) کا ایک بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے اصلی اسلامی فکر کی تدوین کی ہے:رہبر انقلاب

امام زین العابدین(ع) کا ایک بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے اصلی اسلامی فکر یعنی توحید و نبوت انسان کا معنوی مرتبہ اور انسان کے خدا سے اور دوسری چیزوں سے رابطہ کی تدوین کی ہے چنانچہ صحیفہ سجادیہ کی اہم ترین خصوصیت یہی ہے۔ آپ صحیفہ سجادیہ کا مطالعہ کریں اور پھر اس زمانہ کے لوگوں کے حالات و کوائف کو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ دونوں میں کتنا فرق ہے۔
ولایت پورٹل: امام زین العابدین(ع) کا ایک بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے اصلی اسلامی فکر یعنی توحید و نبوت انسان کا معنوی مرتبہ اور انسان کے خدا سے اور دوسری چیزوں سے رابطہ کی تدوین کی ہے چنانچہ صحیفہ سجادیہ کی اہم ترین خصوصیت یہی ہے۔ آپ صحیفہ سجادیہ کا مطالعہ کریں اور پھر اس زمانہ کے لوگوں کے حالات و کوائف کو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ دونوں میں کتنا فرق ہے۔ عین اسی وقت جب عالم اسلام کے سارے لوگ مادی سمت کی طرف رخ کئے ہوئے تھے اور ان کی ساری فعالیتیں و کوششیں مادی اشیاء کی حصولیابیوں میں صرف ہو رہی تھیں۔ خلیفہ عبدالملک بن مروان سے لے کر اس کے حاشیہ نشین علماء تک (ان میں محمد بن شہاب زہری بھی شامل ہے، عنقریب ہم درباری علماء کے نام بیان کریں گے)منجملہ ان کے محمد بن شہاب زہری بھی ہے سب ہی اپنی خودخواہی اور اپنی دنیا کی فکر میں ہیں۔ اس وقت امام زین العابدین(ع) لوگوں کو مخاطب کرتے ہیں اور اس طرح فرماتے ہیں:’’أَوَلا حُرٌّ یَدَعُ ھٰذِہِ اللُّماظَۃَ لِاَھْلِھَا‘‘۔کیا کوئی آزاد مرد نہیں ہے جو اس کُتّے کے جھوٹے (یعنی دنیا)کو دنیادار کے لئے چھوڑ دے؟
اس جملہ میں اسلامی تفکر، معنویات کو اصل مقصد قرار دینے اور معنوی و اسلامی آرزؤں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے قدم اٹھانے اور انسان کو اس کے خدا سے مرتبط کرنے اور اسے اس کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے سے عبارت ہے اور یہ ٹھیک اس چیز کا نقطہ مقابل ہے جو اس زمانہ کے لوگوں کی مادی فکر نے ایجاد کی تھی۔ یہ ایک نمونہ تھا جس کو میں نے بیان کردیا۔ ایسے ہی بہت سے نمونوں کے لئے امام زین العابدین(ع) کام کررہے تھے تاکہ ان کاموں کے نتیجہ میں درست اور صحیح اسلامی فکر اپنی حقیقی صورت میں اسلامی معاشرہ کی فضا میں رچ بس جائے اور ختم نہ ہو، یہ امام زین العابدین(ع) کا اولین کارنامہ تھا۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16